چین

تائیوان کی علیحدگی کی کوئی بھی کوشش کامیاب نہیں ہوگی، چین کا دوبارہ اتحاد ایک منصفانہ مقصد ہے، چین

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چین کی ریاستی کونسل کے تائیوان امور کے دفتر کے ترجمان نے بدھ کے روز ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ 1971 میں، اقوام متحدہ کی 26ویں جنرل اسمبلی نے بھاری اکثریت سے قرارداد 2758 منظور کی، جس نے اقوام متحدہ میں عوامی جمہوریہ چین کے تمام قانونی حقوق کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس سے اقوام متحدہ میں چین کی نمائندگی کا مسئلہ سیاسی، قانونی اور طریقہ کار سے واضح اور مکمل طور پر حل ہو گیا ہے۔ اقوام متحدہ اور رکن ممالک کی بڑی تعداد تسلیم کرتی ہے کہ دنیا میں صرف ایک چین ہے اور یہ کہ تائیوان چین کی سرزمین کا ایک ناقابل تنسیخ حصہ ہے، اور وہ تائیوان پر چین کے اقتدار اعلیٰ کا مکمل احترام کرتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ چین کا دوبارہ اتحاد ایک منصفانہ مقصد ہے اور اسے بین الاقوامی برادری نے بڑے پیمانے پر قبول کیا ہے اور اس کی حمایت کی ہے۔ “تائیوان کی علیحدگی ” چین کے دوبارہ اتحاد کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، اور آبنائے تائیوان کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی بنیادی وجہ ہے۔ قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے چینی عوام کے مضبوط عزم، پختہ ارادے اور مضبوط صلاحیت کو کسی کو کم نہیں سمجھنا چاہیے۔

وا ضح رہے کہ
حال ہی میں تائیوان کی انتظامیہ نے ایک بار پھر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد 2758 پر حملہ کیا اور ایک چین کے اصول کو چیلنج کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں