حافظ حمد اللہ

چوہدری برادران ملاقات ،جہانگیر ترین کو ٹیلیفون ،عمران خان کیا تم گھبرا گئے ؟یابلیک میل ہوگئے یا پھر کرسی بچائو این آر او کی بھیک مانگ رہے ہو؟ ، حافظ حمد اللہ

اسلام آباد (گلف آن لائن) پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے عمران خان کی چوہدری برادران سے ملاقات اورجہانگیرترین کی فون کال پر خیریت دریافت کرنے پرکہا ہے کہ عمران خان کیا تم گھبرا گئے ؟یابلیک میل ہوگئے یا پھر کرسی بچائو این آر او کی بھیک مانگ رہے ہو؟ ۔

اپنے بیان میں حافظ حمد اللہ نے کہا کہ یہ وہی چوہدری برادران ہے جو بارہا عمران نیازی آپ سے ملنے کی درخواست کرتے رہے، نیازی صاحب آپ مونس الہی کووزیربنانے میں تاخیری حربوں سے کام لیتے رہے۔ انہوںنے کہاکہ جب آپ کواپنی ،کرسی گرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے، تو چوہدری برادران کے دربار پر ناک کیبل حاضری دے رہے ہو، جس جہانگیرترین کوتم ملنانہیں چاہتے تھے آج ان کوفون کال کرکے حال پوچھ رہے۔

حافظ حمداللہ نے کہاکہ عمران خان کیا تم گھبرا گئے ؟یابلیک میل ہوگئے یا پھر کرسی بچائو این آر او کی بھیک مانگ رہے ہو؟ ،اب آپ دیگر اتحادیوں سمیت اپنے اراکین اسمبلی سے بھی ملنے کی جتن کروگے۔ حافظ حمد اللہ نے کہاکہ اس بار پاکپتن بکے مزار پر حاضری سے بھء تمہاری کرسی نہیں بچے گی۔ انہوںنے کہاکہ مولانافضل الرحمن کی سربراہی میں پی ڈی ایم اور اپوزیشن نے آپ کی غرور وتکبرکو خاک میں ملادیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ انشاء اللہ آپ کی سیاست اوراقتدارکی کرسی،،تحریک عدم اعتماد،،کے ذریعے خاک میں ملادیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں