یوکرینی صدر

دارالحکومت کیف کی روسی فوج سے حفاظت کرنا اولین ترجیح ہے’یوکرینی صدر

کیف (گلف آن لائن) یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے خارکیو پر روسی شیلنگ کو جنگی جرم قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ دارالحکومت کی روسی فوج سے حفاظت کرنا اولین ترجیح ہے۔ولادیمیر زیلنسکی نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ خارکیو پر حملہ جنگی جرم ہے۔ یہ روس کی ریاستی دہشت گردی ہے۔انہوں نے کہا کہ خارکیو اور کیئف (پر قبضہ کرنا) روس کے اہم ترین مقاصد ہیں۔ اس دہشت گردی کا مقصد ہمیں اور ہماری مزاحمت کو توڑنا ہے۔افغان جنگ میں حصہ لینے والے 150 سابق برطانوی فوجیوں نے روس کے خلاف یوکرین کی جنگ میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

برطانوی افواج کے سربراہ نے موجودہ فوجیوں پر یوکرین کے سفر کی پابندی عائد کررکھی ہے۔برطانوی وزیر خارجہ لِز ٹرس نے ایک بیان میں کہا تھا کہ اگر عام شہری اس جنگ میں حصہ لینا چاہیں تو انہیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔کہا جارہا ہے کہ برطانوی فوج کے سینکڑوں سپاہیوں نے بھی یوکرین کی جنگ میں حصہ لینے کی خواہش ظاہر کی تاہم ان کے کمانڈرز کی جانب سے انہیں منع کردیا گیا۔واضح رہے کہ یوکرین نے عالمی سطح پر رضاکاروں سے روس کے خلاف جنگ میں لڑنے کی اپیل کررکھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں