روس

روس، یوکرین عارضی جنگ بندی پر متفق

کیف (گلف آن لائن) روس اور یوکرین انسانی امداد کیلئے عارضی جنگ بندی پر متفق ہو گئے، دونوں کی جانب سے جنگ زدہ علاقہ چھوڑنے والوں کو بھی راستہ دینے پر اتفاق کیا گیا۔یوکرین کیخلاف روسی کارروائی کے آغاز سے اب تک دونوں جانب سے یہ پہلی پیشرفت ہے، روس اور یوکرین کے مذاکرات اگلے ہفتے پھر ہوں گے۔

اس حوالے سے روسی مندوب نے کہا ہے کہ بات چیت میں کافی پیشرفت ہوئی ہے، شہریوں کے انخلاء پر ہم آہنگی پیدا ہو گئی ہے۔روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق سے چند لمحے تک کارروائیاں جاری رہیں۔یوکرینی شہر چرنی ہیف پر روسی حملے سے ایک عمارت تباہ ہوگئی، جبکہ 33 افراد ہلاک ہو گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں