شہباز شریف

قوم انتظار میں ہے حکومت دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے کب عملی کوششوں کا آغاز کریگی ‘ شہباز شریف

لاہور(گلف آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ حالیہ مہینوں میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافے کے بعد قوم انتظار میں ہے کہ حکومت کب دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی عملی کوششوں کا آغاز کرے گی ۔

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ حکومت ابھی تک بیانات کے علاوہ کوئی حکمت عملی طے نہیں کر سکی،اس وقت صرف پاکستانی عوام ہی خطرے میں نہیں بلکہ ہماری پالیسیاں بھی ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہماری محنت سے حاصل کردہ کامیابیاں بھی خطرے میں پڑ چکی ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں