عمران اشرف

انڈسٹری میں میرا کسی ساتھی اداکار سے مقابلہ نہیں، سب دوست ہیں، عمران اشرف

کراچی (گلف آن لائن) معروف بالی ووڈ اداکار عمران اشرف نے کہا ہے کہ ان کا انڈسٹری میں اپنے کسی ساتھی اداکار سے کوئی مقابلہ نہیں ہے۔ایک انٹرویو میں عمران اشرف نے اب تک کے اپنے پسندیدہ پراجیکٹس اور انڈسڑی میں ساتھی اداکاروں سے اپنے تعلقات کے بارے میں بات کی ہے۔اْنہوں نے انڈسٹری میں ساتھی اداکاروں کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ’ ان کا انڈسٹری میں کسی کے ساتھ کوئی مقابلہ نہیں ہے بلکہ سب ان کے دوست ہیں’۔انہوں نے کہا کہ’ہم سب لوگ ساتھ کام کرتے ہیں اور اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کرتے ہیں’۔اداکار نے بطور ٹیم کام کرنے کی اہمیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ‘ہمارے ایک دوسرے کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، ہم ایک ٹیم ہیں، وہ خود سارے کردار ادا نہیں کرسکتے اور اْنہیں دوسرے اداکاروں کی بھی ضرورت ہے’۔

اس شو کے ریپڈ فائر رائونڈ میں عمران اشرف نے اپنے ڈرامے’رانجھا رانجھا کردی’ کے بارے میں کہا کہ’ یہ وہ راستہ تھا جو خدا نے میرے لئے اس وقت طے کیا تھا جب کوئی اور راستہ اْن کی نظر میں نہیں تھا’۔جبکہ ڈرامہ سیریل ‘رقصِ بسمل’ میں اپنے کردار کو اْنہوں نے اپنا پسندیدہ کردار قرار دیا۔کیرئیر کے سب سے مشکل کردار کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر عمران اشرف نے کہا کہ ‘اْنہیں نہیں لگتا کہ ان کے پاس کبھی کوئی ایسا پروجیکٹ آیا ہوجسے اْنہوں نے آسان سمجھا ہوگا’۔

اپنا تبصرہ بھیجیں