مسرت جمشید چیمہ

خواتین کی شمولیت کے بغیر پائیدار سماجی و معاشی ترقی ممکن نہیں’ مسرت جمشید چیمہ

لاہور(گلف آن لائن) چیئر پرسن قائمہ کمیٹی داخلہ و تحریک انصاف پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات مسرت جمشید چیمہ نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کی آدھی سے زائد آبادی خواتین پر مشتمل ہے انہیں کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ زندگی کے ہر شعبہ زندگی میں خواتین نے اپنا لازوال کردار نبھایا ہے ، موجودہ حکومت نے خواتین کو قومی دھارے میں شامل کرنے کیلئے بے پناہ اقدامات اٹھائے ہیں ، وارثت میں حق دلوانے اور خواتین کیخلاف تشدد کی روک تھام کیلئے سخت قانون سازی کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت خواتین کو تعلیم اور ملازمتوں میں یکساں مواقع کی فراہمی کیلئے پر عزم ہے ، ہماری بہادر خواتین ملک کے دفاع کیلئے افواج پاکستان میں بھی اپنا کردار ادا کر رہی ہیں، ہماری خواتین نے زندگی کے ہرشعبے میں صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا واضح موقف ہے خواتین کی شمولیت کے بغیر پائیدار سماجی و معاشی ترقی ممکن نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں