ترکی

ترکی، متحدہ عرب امارات ، اٹلی، اسپین، جرمنی، امریکہ کوپاکستانی برآمدات میں اضافہ

لاہور(گلف آن لائن)پاکستان کی جانب سے ترکی، متحدہ عرب امارات ، اٹلی اور امریکہ سمیت دیگر ممالک کو سالانہ برآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔وزارت تجارت کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ترکی کو سالانہ برآمدات 157 فیصد بڑھیں، فروری میں اسپین کو برآمدات میں 90 فیصد، جرمنی کو 60 فیصد اور امریکہ کو برآمدات میں 25 اضافہ دیکھا گیا۔

بنگلہ دیش کو پاکستانی برآمدات 62 فیصد، برطانیہ کو 27 اور چین کو 17 فیصد بڑھ گئیں۔ ہالینڈ کو برآمدات میں بھی 94 فیصد اضافہ ہوا۔مشیر برائے تجارت عبد الرزاق دائو نے کہا ہے کہ مختلف ممالک کو کی جانے والی پاکستانی برآمدات میں 157 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔متحدہ عرب امارات کو برآمدات میں 118 اور اٹلی کو 102 فیصد اوراور نیدر لینڈز کو برآمدات میں 94 فیصد کا اضافہ ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں