مرتضی وہاب

وزیر اعظم کراچی میں صرف اپنے چندے کیلئے آتے ہیں، مرتضی وہاب

کراچی(گلف آن لائن)ایڈمنسٹریٹرکراچی بیرسٹرمرتضی وہاب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کراچی میں صرف اپنے چندے کیلئے آتے ہیں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب نے کہا کہ تمام پاکستانیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، جس طرح انہوں نے گزشتہ دنوں سے پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا، انہوں نے کراچی سے لیکر اسلام آباد تک پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا

۔مرتضی وہاب نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان عوام کا اعتماد کھو چکے ہیں، جن سے وزیر اعظم ملتے نہیں تھے ان ارکان اسمبلی کو بھی چائے پر بلایا جارہا ہے، یہ ثابت ہوگیا کہ ان کی اپنی صفوں میں اعتماد نہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے الیکشن کا بائیکاٹ کیا اور راہ فرار اختیار کی، سیٹ پیپلز پارٹی کے نامزد کردہ نثار کھوڑو ہی کامیاب ہوں گے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہاکہ پی ٹی آئی کی صفوں میں اعتماد نظر نہیں آرہے ہیں، پی ٹی آئی کا اپنا نمبر 172 نہیں ہے، انشااللہ جیت ہماری ہوگئی ۔مرتضی وہاب نے کہا کہ تینوں جماعتوں نے پاکستان کو بچانے کے لیے ساتھ بیٹھیں ہیں، وزیر اعظم شہر میں صرف اپنے چندے کے لیے آتے ہیں یا پھر اپنی نوکری بچانے کیلئے آتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں