شہباز گل

اس وقت میدان جنگ اسلام آباد ہے، شہباز گل

اسلام آ باد (گلف آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ اس وقت میدان جنگ اسلام آباد ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں شہباز گل نے لکھا کہ اس وقت میدان جنگ اسلام آباد ہے، پارٹی قیادت کا تمام فوکس تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنا کر اس مکرو گروہ اور ان کے بیرونی آقاں کا چہرہ بے نقاب کرنا ہے۔ جاری کردہ پیغام میں انہوں نے مزید لکھا کہ وزیراعلی کی تبدیلی یا نا تبدیلی کا اختیار وزیراعظم عمران خان کے پاس ہے اور وہ جو اور جب مناسب سمجھیں گے فیصلہ کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں