وزیر اعظم عمران خان

سیاسی محاذ پر پہلا اور اہم مرحلہ اسلام آباد ہے، حکومت سیاسی محاذ پر پر اعتماد اور مستحکم ہے،وزیر اعظم

لاہور (گلف آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سیاسی محاذ پر پہلا اور اہم مرحلہ اسلام آباد ہے، حکومت سیاسی محاذ پر پر اعتماد اور مستحکم ہے،پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت سے فیصلہ کیا جائے گا۔

جمعرات کو وز یر ِاعظم عمران خان سے گورنر پنجاب چوہدری سرور اور وزیرِاعلی پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سیاسی محاذ پر پہلا اور اہم مرحلہ اسلام آباد ہے، حکومت سیاسی محاذ پر پر اعتماد اور مستحکم ہے، پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت سے فیصلہ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ملاقات میں صوبے کے انتظامی امور اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت پر بھی گفتگو کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں