پیٹ کمنز

پیٹ کمنز نے کراچی میں ہونے والے ٹیسٹ میچ کے لیے حکمت عملی میں تبدیلی کا اشارہ دیدیا

کراچ ی(گلف آن لائن)آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے کراچی میں ہونے والے ٹیسٹ میچ کے لیے حکمت عملی میں تبدیلی کا اشارہ دیدیا۔حال میں پریس کے دوران پیٹ کمنز نے باقی ٹیسٹ میچز کے لیے اپنی حکمت عملی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے خلاف بقیہ ٹیسٹ میچز کے لیے بہترین حکمت عملی یہ ہے کہ دو اسپنرز کو شامل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اگر چہ کراچی کی پچ پر کوئی فرق نہیں پڑے گا لیکن اب آگے بڑھنے کا بہترین طریقہ باقی سیریز میں اسپنرز کو شامل کرنا ہے تاہم پچ دیکھ کر فیصلہ کیا جائے گا کہ کن دو اسپنرز کو ٹیم میں شامل کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ پنڈی اسٹیڈیم کی وہ روایتی پچ نہیں تھی جس کے بارے میں ہم نے جانا اور دیکھا تھا، یہ وہ پچ نہیں تھی جس کے بارے میں پنڈی اسٹیڈیم مشہور ہے، ایسی پچز جن پر بولرز کے لیے کچھ نہ ہو ان پر میچ ڈرا ہونے کا ہی امکان ہوتا ہے۔آسٹریلوی کپتان نے پنڈی اسٹیڈیم میں شائقین کرکٹ کی تعریف بھی کی۔خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 12 مارچ سے کراچی میں شروع ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں