شہبازگل

باہر سے بیٹھ کر تنقید کرنا آسان ہے، عمران خان ایمانداری کی سیاست کی قیمت روز چکاتا ہے ،شہبازگل

اسلام آباد (گلف آن لائن)معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ باہر سے بیٹھ کر تنقید کرنا آسان ہے، عمران خان ایمانداری کی سیاست کی قیمت روز چکاتا ہے ، اچھا کپتان کبھی بھی بری ٹیم نہیں چن سکتا،شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی کارگردگی کے بارے میں سب واقف ہیں،مراد سعید نے 27 کروڑ کی سڑک 17 کروڑ میں بنائی،عثمان بزدار کے پیچھے عمران خان کھڑا ہے،آپ نے عمران خان کو مایوس نہیں کرنا وہ آپ کو کبھی مایوس نہیں ہونے دے گا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ اتحادیوں کو چھوڑ دیں تو پی ٹی آئی کے پاس اکثریت نہیں ،ہمارے اپنے ممبران کے بھی تقاضے سامنے آجاتے تھے،وسائل کی کمی ایسے ہے کہ سر ڈھانپو تو پاوں ننگے ہوجاتے ہیں، ہمارے ملک کی یہ حالت ہے کہ جائز قیمت لگائو تو سب بکتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان ایمانداری کی سیاست کی قیمت روز چکاتا ہے، اچھا کپتان کبھی بھی بری ٹیم نہیں چن سکتا۔انہوںنے کہاکہ خواجہ آصف کا یو اے ای میں اقامہ ہے اور سیالکوٹ میں جعلی ہائوسنگ سوسائٹی ہے،خواجہ آصف کالے دھن کو سفید کرنے میں لگا ہوا ہے۔ انہوںنے کہاکہ احسن اقبال کے بھائی نے تین تین لاکھ کا ایک پودا بیچا،اسحاق ڈار نے داتا علی ہجویری کے نام پر ٹرسٹ بنا کر لوگوں کو لوٹا۔ انہوںنے کہاکہ خواجہ سعد رفیق نے پیراگون ہائوسنگ سوسائٹی میں جیل گیا،پرویز رشید پنجاب ہائوس میں 95 لاکھ کا ڈیفالٹر تھا،پرویز رشید اسلام آباد میں گھر ہونے کے باوجود پنجاب ہائوس میں رہتا تھا۔

انہوںنے کہاکہ شاہد خاقان نے جو ڈیل 13 سینٹ پر کی وہی حماد اظہر نے 10 سینٹ میں کی،عمران خان کے ساتھ پہلی کرسی پر شاہ محمود، دوسری کرسی پر اسد عمر بیٹھا ہے۔ انہوںنے کہاکہ شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی کارگردگی کے بارے میں سب واقف ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مراد سعید نے 27 کروڑ کی سڑک 17 کروڑ میں بنائی۔ شہباز گل نے کہاکہ عثمان بزدار کے پیچھے عمران خان کھڑا ہے،جب تک آپ سوشل بائیکاٹ نہیں کریں گے کرپشن ختم نہیں ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ 250 ارب روپے ہم نے ان سے ریکو کیے،آپ نے عمران خان کو مایوس نہیں کرنا وہ آپ کو کبھی مایوس نہیں ہونے دے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں