انضمام الحق

آپ کا ذہن مثبت نہیں آپ منفی کرکٹ کھیل رہے ہیں، آپ جیت کا تو سوچ ہی نہیں رہے، انضمام الحق

اسلام آباد(گلف آن لائن)راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر نے اپنے تبصرے میں کہا ہے کہ جب ڈر کے کھیلیں گے تو یہی ہوگا، اس طرح کی وکٹیں بنائیں گے تو کون کھیلنے آئے گا؟ اس طرح کی وکٹیں بناکر پاکستان نے اپنا امیج خراب کیا ہے۔

ایک انٹرویومیں شعیب اختر نے کہا کہ آسٹریلیا کے فاسٹ بولر نے جان مار کے دکھائی۔سابق کپتان انضمام الحق کا کہنا ہے کہ اگر آپ کی اسٹرینتھ اسپن ہے تو وکٹ بھی اس حساب سے بنانی چاہیے تھی تاکہ آسٹریلیا کیلئے مشکلات ہوں، اس طرح کی وکٹوں سے پاکستان کا امیج اچھا نہیں جارہا۔انضمام الحق نے کہا کہ آپ کا ذہن مثبت نہیں آپ منفی کرکٹ کھیل رہے ہیں، آپ جیت کا تو سوچ ہی نہیں رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں