' ریشم

لوگوں نے چہرے پر کئی نقاب اوڑھ رکھے ہوتے ہیں، چہرہ شناسی آسان کام نہیں ‘ ریشم

لاہور(گلف آن لائن )نامور اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ میرے نزدک سیرت اور ذہانت کسی بھی شخص کو جاننے کا اصل پیمانہ ہے جبکہ خوبصورتی اضافی خوبی ہے ،میرا شمار ان خوش نصیب لوگوں میں ہوتا ہے جنہوںنے اپنے کیرئیر میں بہت جلد نام اور مقام پیدا کیا ، کبھی کسی سے حسد نہیں کیا اور یہی وجہ ہے کہ خدا کی ذات نے کامیابیوں سے نوازا ہے۔ ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ آج کے دور میں لوگوں نے ایک چہرے پر کئی نقاب اوڑھ رکھے ہوتے ہیں اور ایسے میں چہرہ شناسی کوئی آسان کام نہیں ۔

میں دل کی صاف ہو ں اور کبھی کسی سے حسد نہیں کرتی ،میرے نزدیک سیرت اور ذہانت کسی بھی شخص کو جاننے کا اصل پیمانہ ہے اور میں خوبصورتی کو اضافی خوبی سمجھتی ہوں ۔ ریشم نے کہا کہ میں اب تک کئے گئے اپنے کام سے مطمئن ہوں ، آئندہ بھی بھرپور محنت جاری رکھوں گی اور میری کوشش ہے کہ مجھے جو مقام ملا ہے اسے اپنا کام کی بدولت بر قرار رکھوں ، میں نے ٹی وی ، فلم اور فیشن انڈسٹری میں بے پناہ کام کیا ہے اور خدا کی ذات نے مجھے عزت اور کامیابیوں سے نوازا ہے جس پر جتنا بھی شکر ادا کروں وہ کم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں