اقوام متحدہ (نمائندہ خصوصی) چین کے مستقبل مندوب جانگ جون نے کہا کہ عسکری حیاتیاتی سرگرمیوں کے بارے میں کسی بھی قسم کی اطلاع عالمی برادری کے لیے بے حد تشویش اور توجہ کا باعث ہونی چاہیے.
چینی میڈ یا کے مطا بق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں یوکرین میں امریکی حیاتیاتی تجربہ گاہوں کی موجودگی پر دو بارہ بحث کی گئی۔اس سے خطاب کر تے ہو ئے چینی مندوب نے کہا کہ متعلقہ فریق کو عالمی برادری کی تشویش کو ختم کرنے کے لیےان حوالے سے تمام ترحالات کو واضح کرنا چاہیئے۔
بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والےہتھیاروں اور حیاتیاتی ہتھیاروں کے تحفظ کے حوالے سے چین کا ایک مستقل موقف ہے۔چینی مندوب کا کہنا تھا کہ متعلقہ فریقوں کو ذمہ دارانہ رویے سے کام لینا چاہیے۔روس نے نئی دریافت شدہ مزید دستاویزات جاری کی ہیں ، متعلقہ فریق کوان دستاویزات کے حوالےسے تمام شکوک و شبہات کی بروقت وضاحت کرنی چاہیئے۔