وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کے منحرف ارکان کے خلاف پر امن احتجاج کی کال دیدی

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کے منحرف ارکان کے خلاف پر امن احتجاج کی کال دیدی۔ نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان نے کہا کہ پیسے لے کر رکنِ اسمبلی کسی اور کے ساتھ چلا جائے تو احتجاج عوام کا فرض بن جاتا ہے۔

وزیراعظم نے اپنے لوگوں کو کہا کہ لوگ ذرا جذبات میں آگئے اور سندھ ہاؤس تک پہنچ گئے، پرامن احتجاج جمہوریت میں سب کا حق ہے۔یاد رہے کہ دو روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے اراکین قومی اسمبلی کے ہمراہ سندھ ہاؤس پر حملہ کیا تھا، پی ٹی آئی کے کارکن سندھ ہاؤس کے دروازے توڑ کر اندر داخل ہو گئے تھے اور توڑ پھوڑ بھی کی تھی۔دوسری جانب گزشتہ روز اٹارنی جنرل پاکستان خالد جاوید جان نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کر کے انہیں پارٹی کارکنوں کو ہدایت دیں کہ سندھ ہاؤس جیسے واقعات دوبارہ نہ ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں