شکست

آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ ، قومی ٹیم کو دفاعی چیمپئن انگلینڈ نے 9 وکٹوں سے شکست دیدی

ہیگلی اوول(گلف آن لائن) آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ میں قومی ٹیم کو دفاعی چیمپئن انگلینڈ نے 9 وکٹوں سے شکست دیدی،انگلش بولرز میچ کے آغاز سے ہی قومی ٹیم پر حاوی رہے اور وقفے وقفے سے پاکستان کی وکٹ حاصل کرتے رہے،قومی ٹیم 41 اوورز میں محض 105 رنز پر ڈھیر ہوگئی ، انگلش ٹیم نے ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا،ڈینی ویٹ میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں ۔نیوزی لینڈ کے ہیگلی اوول میں کھیلے گئے ورلڈکپ کے گروپ میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان ویمنز ٹیم کو بلے بازی کی دعوت دی، انگلش بولرز میچ کے آغاز سے ہی قومی ٹیم پر حاوی رہے اور وقفے وقفے سے پاکستان کی وکٹ حاصل کرتے رہے۔

قومی ٹیم 41 اوورز میں محض 105 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، ٹیم کی کارکردگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ 8 بیٹرز ڈبل فیگر میں ہی داخل نہ ہوسکیں، سدرہ امین 32 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ سدرہ نواز نے 23 رنز بنائے۔انگلینڈ ویمنز ٹیم کی جانب سے کیتھرین برنٹ، سوفی ایکلسٹن نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں انگلش ویمنز ٹیم نے اوپنر بیٹر ڈینی ویٹ کے برق رفتار 76 رنز کی دلکش اننگز ک بدولت 105 رنز کا ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔قومی ٹیم نے میگا ایونٹ میں اب تک 6 میچز کھیلے، جن میں سے 5 میں شکست جبکہ ایک میں فتح حاصل کی

اپنا تبصرہ بھیجیں