سپیکر چوہدری پرویز الٰہی

وزیراعلی کیخلاف عدم اعتماد تحریک پر قانون کے مطابق کارروائی ہوگی’ اسپیکرپرویز الٰہی

لاہور (گلف آن لائن) اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی کو وزیر اعلی عثمان بزدار کے خلاف جمع کرائی گئی عدم اعتماد کی تحریک سے آگاہ کر دیا گیا۔ اسپیکر نے کہاکہ عدم اعتماد تحریک پر قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی نے اسپیکر پرویزالٰہی کو اس متعلق آگاہ کیا اور عدم اعتماد کی تحریک اور اجلاس بلانے کی ریکوزیشن کی کاپی بھی بھجوائی گئی۔پرویزالٰہی نے کہاکہ عدم اعتماد کی تحریک پر قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، قانونی ضابطے اور اسمبلی رولز پر مکمل عمل ہوگا۔
٭

اپنا تبصرہ بھیجیں