عثمان بزدار

عثمان بزدار کے استعفے کی خبر پر سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان آگیا

لاہور (گلف آن لائن)وزیراعظم کی ٹیم کے اہم کھلاڑی عثمان بزدار نے بطور وزیر اعلیٰ پنجاب اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تو انٹرنیٹ پر میمز کی بھرمار ہوگئی۔

عثمان بزدار کی سادگی سے بھرپور منفرد انداز پر پاکستانیوں کے چٹ پٹے تبصروں اور چٹکلوں کا بھی انبار لگ گیا۔سوشل میڈیا پر کسی نے انہیں دلوں کا وزیراعلیٰ کہا توکسی نے قومی ہیرو قرار دیا، کوئی عثمان بزدار کو کنگ کہتا رہا تو کسی نے Buzzi دی مین کہہ کر چھیڑ چھاڑ کی۔کچھ صارفین نے عثمان بزدار کو یہ بھی کہا کہ آپ لیجنڈ ہیں، وسیم اکرم پلس آپ ہمیں بہت یاد آئیں گے !ایک صارف نے وسیم اکرم کی تصویر ایڈٹ کرکے عثمان بزدار کا چہرہ لگایا اور لکھا کہ موجودہ حکومت میں صرف یہ واحد شخص ہے جس سے کوئی نفرت نہیں کرتا۔فاطمہ خلیل نامی صارف نے آسکر ایوارڈز کی 94 تقریب میں ہالی وڈ اداکار ول اسمتھ اور کامیڈین کرس راک کی تصویر شیئر کی جس میں اسمتھ کرس کو تھپڑ مار رہے ہیں۔صارف نے لکھا کہ سرپرائز یوں عثمان بزدار کو لگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں