این سی او سی

این سی او سی آپریشن کا آخری دن،وزیراعظم کی مبارکباد

اسلام آباد(گلف آن لائن)عالمی وبا کورونا سے نمٹنے کے لئے پاکستان میں قائم نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) ختم کر دیا گیا ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور سربراہ این سی او سی اسد عمر نے کہا کہ این سی او سی آپریشن کا جمعرات آخری دن تھا، کورونا کے کم ترین اور ویکسینیشن کے بلند ترین اعداد و شمار کے ساتھ مزید کام وزارت صحت کو سونپ رہے ہیں۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے اپنی ٹویٹ میں این سی او سی کو مبارک پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج جب این سی او سی بند ہونے جارہا ہے میں اس میں شامل ٹیم اور ان کی قیادت کو وبا سے مقابلہ کرنے کے لئے پیشہ ورانہ مہارت اور ملک گیر تعاون پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ کورونا کیخلاف ہمارے اقدامات کو عالمی ایجنسیوں نے سب سے کامیاب تسلیم کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں