پیپلز پارٹی

حکومت لوگوں کے مسائل سے لاتعلق رہی، عمران خان کہتا ہے آلو اور ٹماٹر کی قیمتوں کیلئے وزیراعظم نہیں بنا،پیپلز پارٹی

اسلام آباد (گلف آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی نے کہاہے کہ حکومت لوگوں کے مسائل سے لاتعلق رہی، عمران خان کہتا ہے آلو اور ٹماٹر کی قیمتوں کے لئے وزیراعظم نہیں بنا،حکومت کے ریلیف کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے،ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہوا،عمران خان کے پاس ڈالر کی قیمت بڑھنے سے دس ہزار بہانے ہوں گے،پاکستانی روپے میں مزید بے قدری ہوگی،وزیراعظم اپنی کرسی بچانے کیلئے وزیراعلیٰ کو ہٹا رہے ہیں ،ارکان پارلیمنٹ غریب دشمن پالیسیوں کے ساتھ نہیں ،عمران خان ایک دن بھی مزید وزیراعظم رہا تو جمہوریت ملک اور معیشت کو نقصان ہوگا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی ترجمان شازیہ مری نے فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی سیاسی صورتحال کافی گرم ہے۔ انہوںنے کہاکہ گزشتہ ساڑھے تین برسوں کی کہانی کی وجہ سے حالات یہاں پہنچے ،حکومت لوگوں کے مسائل سے لاتعلق رہی،ملک کا وزیراعظم کہتا ہے آلو اور ٹماٹر کی قیمتوں کے لئے وزیراعظم نہیں بنا۔ انہوںنے کہاکہ عمران خاں عوامی مسائل کیلئے وزیراعظم نہیں بنے،عوام کے حالات اجیرن ہیں،روز مرہ مہنگائی بڑھ رہی ہے۔

انہوںنے کہاکہ حکومت کے ریلیف کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ انہوںنے کہاکہ ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہوا،پاکستانی روپے میں مزید بے قدری ہوگی،عمران خان کے پاس ڈالر کی قیمت بڑھنے سے دس ہزار بہانے ہوں گے۔ انہوںنے کہاکہ کرپشن انڈیکس بتا رہے ہیں کہ کرپشن میں اضافہ ہوا،وزیراعلیٰ کی اپنی کرپشن کی داستان ہے،وزیراعظم اپنی کرسی بچانے کیلئے وزیراعلیٰ کو ہٹا رہے ہیں ،عمران خان عوام کی نہیں کرسی کی غرض ہے،اقتدار کی حوس کے باعث عمران حالت دماغی حالت کھو چکا ہے۔ شازیہ مری نے کہاکہ 8 مارچ کو تحریک عدم اعتماد اسمبلی میں جمع کروائی ،پارلیمنٹ میں عوامی نمائندے نے محسوس کیا کہ اپوزیشن کا قدم عوام کے حق میں ہے۔

انہوںنے کہاکہ تمام قومی قیادت بلاول بھٹو کے ساتھ ہے۔انہوںنے کہاکہ ارکان پارلیمنٹ غریب دشمن پالیسیوں کے ساتھ نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے ساتھ دینے والوں کو گالیاں دی گئی، پھر پاکستان میں لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے ،ڈیم خشک ہیں ،بجلی بھی مہیا نہیں کی جارہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کوئی باہر بیٹھا شخص ہمارے مسائل بتائے گا۔ انہوںنے کہاکہ سب کہہ رہے ہیں گو عمران گو کہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ عبدالستار ایدھی کا عمران خان کے بارے میں بیان سب کو یاد ہے،حکیم سعید نے عمران خان کو غیر ملکی ایجنٹ کہا ،فارن فنڈنگ پر عمران خان چل رہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ فارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کیس میں بار بار حکم امتناعی لے رہے ہیں ،ہسپتال کے نام پر پیسے لیکر جماعت پر لگائے۔ انہوںنے کہاکہ ممنوع لوگوں سے فنڈز لیے گئے۔

انہوںنے کہاکہ عمران خان ایک دن بھی مزید وزیراعظم رہا تو جمہوریت ملک اور معیشت کو نقصان ہوگا۔۔ انہوںنے کہاکہ دیکھنے میں عمران خان وزیراعظم ہوگا مگر یہ امر ہے ،اپوزیشن کے نمبر مکمل ہیں ،آزاد اور حکومتی اتحادی کو ملا کر ہمارے پاس تسلی بخش نمبر ہیں ،عمران خان اب عوام سے معافی مانگ لیں ۔فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ اب اندھیروں کا وقت ختم ہونے والا ہے،ہمارے پاس اتحادیوں سمیت 177 ممبرز موجود ہیں ،اگر عمران خان استعفیٰ نہیں دیتے تو ہم ڈبل سنچری کرنے والے ہیں روک سکتے ہیں تو روک لو،گلیسرین شارٹ ہو رہی ہے کیونکہ عمران خان کے وزرا ء گلیسرین کو آنسو کیلئے استعمال کر رہے ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ خط کے معاملے ہر عمران خان نہیں بچے گا۔ لانہوںنے کہاکہ عمران خان نے خط کے باعث فارن آفس کو تباہ کیا،اگر حکومت میں غیرت ہے توایمرجنسی اور گورنر راج لگا کر دیکھیں۔ انہوںنے کہاکہ علی امین گنڈھاپور کے اوپر اپنی ہی جماعت کے فرد کے قتل کا الزام ہے، اسلام آباد آئیر پورٹ پر ممبر قومی اسمبلی کے ساتھ ہونے والے واقعہ کی مزمت کرتا ہوں ،عمران خان اور انکے لوگوں کے ساتھ کچھ دنون بعد ایسے ہی توہین آمیز سلوک ہوگا۔

انہوںنے کہاکہ وسیم اکرم پلس کو پرویز الٰہی بنارہے ہیں ،پرویز الٰہی کو عمران خان ڈاکو کہتے تھے اب عمران خان نے انکو خود کلیئر کردیا۔ انہوںنے کہاکہ سیکورٹی فورسز کی شہادتوں کو سلام پیش کرتی ہے۔شازیہ مری نے کہاکہ آصف زرداری نے سیاسی بصیرت کو استعمال کرکے اپوزیشن کو مضبوط کیا،انتظامی یونٹس ایک جماعت کا مطالبہ ہے،اگر ان کے پاس دلائل ہیں تو دیں،جو پاکستان کا آئین اور عوام کہے گی اس پر عمل ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں