اسلام آباد(گلف آن لائن)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنا وعدہ وفا کردیا، پاکستان کے سب سے بڑے صوبہ پنجاب کے ہر خاندان کو سالانہ 10 لاکھ تک مفت علاج کے لئے ہیلتھ کارڈ زمل گئے ہیں ۔
وزیر مملکت اطلاعات و نشریات نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ کے پی کے، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد اور تھرپارکر کے بعد پنجاب کو بھی صحت کی بہترین سہولیات فراہم کر دی گئی۔ فرخ حبیب نے کہا کہ پاکستان کے سب سے بڑے صوبہ پنجاب کے ہر خاندان یعنی 100% آبادی کو سالانہ 10 لاکھ تک مفت علاج کے لئے ہیلتھ کارڈ مل گیا ہے۔