تحریک عدم اعتماد

قومی اسمبلی میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کل ہوگی

اسلام آباد(گلف آن لائن)قومی اسمبلی میں وزیراعظم کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ اتوار کو کل ہوگی۔پارلیمنٹ ہاوس کی عمارت میں ارکان پارلیمنٹ کے علاوہ مہمانوں کے داخلے پر پابندی لگادی گئی ۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کااجلاس آج بروز اتوارصبح 11بج کر30منٹ پرپارلیمنٹ ہاﺅس میں ہوگا۔

اجلاس میں اپوزیشن کی طرف سے وزیراعظم کے خلاف جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کرائی جائے گی اس کے ساتھ حالات کوپرامن رکھنے کے لیے پارلیمنٹ میں ارکان کے علاوہ مہمانوں اور غیرمتعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی لگادی گی ہے تاکہ پارلیمنٹ کے عمار ت کے اندر کسی قسم کاناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے

اپنا تبصرہ بھیجیں