وسیم اکرم

عمران خان قیادت کر نے ، لڑنے اور جیتنے کیلئے پیدا ہوا ہے ، وسیم اکرم

کراچی(گلف آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز بولر وسیم اکرم نے کہاہے کہ عمران خان قیادت کر نے ، لڑنے اور جیتنے کیلئے پیدا ہوا ہے انہوں نے عمران خان کیلئے لکھا کہ وہ قیادت کرنے، لڑنے اور جیتنے کیلئے پیدا ہوا ہے، اپنے لیے نہیں بلکہ جس کی وہ نمائندگی کر رہا ہے۔

وسیم اکرم نے لکھا کہ یہ عہدہ یا طاقت یا نام نہیں ہے جس کے لیے وہ لڑ رہا ہے، یہ اس کی تقدیر ہے جس کے لیے وہ جنگ کررہا ہے۔اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ کھیل ابھی ختم نہیں ہوا۔خیال رہے کہ تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کی صورت میں وزیر اعظم عمران خان اسمبلیوں سے استعفے دینے کا کارڈ استعمال کرسکتے ہیں جس سے نئی حکومت بحران سے دوچار ہوجائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں