اسد عمر

امید ہے سپریم کورٹ ایسا فیصلہ کریگی جس سے انتشار نہ پھیلے، اسد عمر

اسلام آباد(گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ امید ہے سپریم کورٹ ایسا فیصلہ کرے گی جس سے انتشار نہیں پھیلے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ ہم نے منحرف ارکان کو نوٹس دیا ان کا جواب تسلی بخش نہیں تھا، انہوں نے فلور کراسنگ کی ہے، 20 منحرف ارکان کے خلاف ریفرنس دائر کریں گے، ان کی تاحیات نااہلی ہوگی۔

اسد عمر نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ہمیں آئین کے درس دئیے جارہے ہیں جبکہ ایاز صادق نے اجلاس میں اسپیکر کی غیرآئینی نشست سنبھالی، میرے خیال میں نئے الیکشن ہی واحد حل ہیں ، فیصلہ اب سپریم کورٹ ہی کرے گی، امید ہے سپریم کورٹ ایسا فیصلہ کرے گی جس سے انتشار پھیلنے کا خطرہ نہ ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں