قومی اسمبلی

نگراں وزیر اعظم کی تعیناتی تک عمران خان وزیر اعظم رہیں گے، صدر مملکت

اسلام آباد (گلف آن لائن)صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 224 اے (4) کے تحت نگراں وزیر اعظم کی تعیناتی تک عمران احمد خان نیازی وزیر اعظم رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ورز کابینہ ڈویژن کی جانب سے عمران خان کے وزیرِ اعظم نہ رہنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا تھا۔ اس نوٹیفکیشن کے مطابق صدر مملکت کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 58 (1) کے تحت قومی اسمبلی تحلیل کرنے کے بعد عمران خان اب وزیراعظم نہیں رہے تھے تاہم اب صدر کی ہدایت کے مطابق نگراں وزیر اعظم کی تعیناتی تک عمران خان وزیر اعظم برقرار رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں