ہمایوں اختر

اپوزیشن نے ترقی کرتے پاکستان کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر کے ملک کی خدمت نہیں کی’ہمایوں اختر

لاہور(گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوںاخترخان نے کہاہے کہ اپوزیشن نے ترقی کرتے پاکستان کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر کے ہرگز ملک کی خدمت نہیں کی ،اپوزیشن کی میں نہ مانوںکی رٹ انہیںسیاسی طور پر کہیں کا نہیں چھوڑے گی،تحریک انصاف آئندہ عام انتخابات میں ایک طاقت کے طو رپر ابھرے گی اور ان شااللہ پہلے سے زیادہ کامیابی حاصل کریں گے۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف کی ٹکٹ اورعمران خان کے نام پر ووٹ لے کر آنے کے بعدمینڈیٹ تبدیل کرنے والوں کے پاس اس بے اصولی سیاست کاکوئی جواب ہے،اگر ہم نے پاکستان کوآگے لے کر جانا ہے تو ہمیںچھانگا مانگا کی روایات کومضبوط کرنے کی بجائے انہیںمنوںمٹی تلے دفن کرناہوگا۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کی ضداور انا ء کی وجہ سے ملک میں جس طرح کے حالات پیدا ہوئے ہیں کیا یہ پاکستان کے حق میںہیں؟،بلکہ اس پرہمارے دشمن بغلیں بجا رہے ہیں۔ اپوزیشن حالات میں سدھار لانے کی بجائے اب بھی میں نہ مانوں کی رٹ لگائے ہوئے ہیں جس کاانہیں سیاسی طو رپر خمیازہ بھگتنا پڑے گا ۔ ہمایوںاخترخان نے مزیدکہاکہ پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے سب کو اپنا انفرادی اوراجتماعی کردار اداکرناہوگا،ایسا نہیںہوناچاہیے کہ تحریک انصاف بے پنا ہ چیلنجز کے باوجود بہتری کی جانب گامزن ہے تو سیاسی طور پر اس کے سامنے سپیڈبریکر کھڑے کئے جائیں ،یہ سوچ اوررویہ پاکستان کی ترقی کیلئے زہر قاتل ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں