سی ایم جی

سی ایم جی کی کامیابیوں نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، اولمپک کمیٹی

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) بین الاقوامی اولمپک کمیٹی نے چائنا میڈیا گروپ کو ایک خط بھیجا، جس میں بیجنگ سرمائی اولمپکس کی کامیاب نشریات اور بین الاقوامی اولمپک تحریک کی ترقی کے لئے سی ایم جی کی خوب تعریف کی اور شکریہ ادا کیا۔ اگرچہ2022 بیجنگ سرمائی اولمپکس اور سرمائی پیرا اولمپک گیمز کامیاب انداز میں اختتام پذیر ہو چکے ہیں، لیکن “چینی طرز کے رومانس” کی حامل شاندار افتتاحی اور اختتامی تقریبات اور انتہائی چونکا دینے والی نشریات اب بھی پوری دنیا سے تعریف کو جنم دے رہی ہیں۔ چائنا میڈیا گروپ کی سائنسی اور تکنیکی اختراعی کامیابیوں کے سلسلے نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، جدید ٹیکنالوجی کے سہارے بیجنگ سرمائی اولمپکس کی نشریات کو بے مثال انداز میں کامیاب بنایا جس سے اولمپکس کی تاریخ میں ایک شاندار باب رقم ہوا ہے۔

میزبان ملک کے قومی ریڈیو اور ٹیلی ویژن اسٹیشن اور بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے ٹی وی براڈکاسٹ پارٹنر کے طور پر، چائنا میڈیا گروپ نے “5G+4K/8K+AI” ٹیکنالوجی کے اسٹریٹجک پیٹرن پر انحصار کرکے ،سرمائی اولمپک گیمز کی وسیع پیمانے پر نشریات کی اور “سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ونٹر اولمپکس” کا ہدف حاصل کر لیا ہے۔اس سے 62.814 ارب لوگوں نے سی ایم جی کے مختلف پلیٹ فارمز پر بیجنگ سرمائی اولمپک گیمز کی نشریات دیکھیں جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔

بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے صدر تھامس باخ نے سی ایم جی کے نامہ نگار کو دو خصوصی انٹرویوز دیئے ہیں۔انھوں نے سی ایم جی کی “رپورٹنگ اور نشریات کو بے مثال قرار دیا جس سے چین میں اولمپک جذبے اور قدر کو مزید فروغ دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں