کارکردگی

میری حالیہ کارکردگی بدترین رہی ہے، حسن علی نے دورہ آسٹریلیا کے دوران اپنی خراب کارکردگی کا اعتراف کرلیا

لاہور (گلف آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن نے دورہ آسٹریلیا کے دوران اپنی خراب کارکردگی کا اعتراف کرلیا۔انہوں نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں آسٹریلوی ٹیم کے تاریخی دورہ پاکستان پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں اچھی طرح جانتا ہوں کہ میری حالیہ کارکردگی اچھی نہیں رہی،

یہاں میں اپنے کپتان بابراعظم اور تمام مداحوں کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کہ انہوں نے مجھے سپورٹ کیا اور مجھے یقین دلایا کہ میں انشااللہ مضبوط واپس آؤں گا۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا حسن علی کی پرفارمنس پر کہنا تھا کہ حسن علی پر برا وقت چل رہا ہے ہم اسے بیک کررہے ہیں اور کرتے رہیں گے، حسن نے ہمیں بہت میچز جتوائے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں