شازیہ مری

قاسم سوری اسپیکر کی کرسی پر بیٹھنے کا اخالاقی جواز کھو چکے ہیں، شازیہ مری

کراچی(گلف آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینزکی مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے کہاہے کہ قاسم سوری اسپیکر کی کرسی پر بیٹھنے کا اخالاقی جواز کھو چکے ہیں۔

منگل کو جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ آئین کے آرٹیکل (7)53کے (c)کے تحت ڈپٹی سپیکر کے خلاف 8 اپریل کو عدم اعتماد کی قرارداد جمع ہوئی۔آئینی اور قانونی طور پرعدم اعتماد کی قرارداد سات روز بعد اجلاس کے ایجنڈا پر آنی چاہیئے۔اسمبلی کے رول (3)12 کے مطابق سات روز مکمل ہونے پر اجلاس کے پہلے دن قرارداد کے علاوہ ایجنڈا پر اور کچھ نہیں ہو سکتا۔ڈپٹی اسپیکرکو کرسی پر بیٹھکر سیاسی مفاد کے بجائے آئین اور رولز کی پاسداری کرنی چاہیئے۔شازیہ مری نے کہاکہ اب تک نئے سپیکر کے لئے کاغذاتِ نامزدگی کا اعلان نہیں ہوا۔قاسم سوری 16 اپریل کو اجلاس کی صدارت نہیں کر سکتے۔

قاسم سوری کو چاہیئے کہ فورا نئے اسپیکر کے الیکشن کا شیڈول جاری کریں۔16اپریل کے اجلاس میں قاسم سوری کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد پیش ہونی ہے۔شازیہ مری نے کہاکہ ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری پہلے بھی آئین شکنی کر چکے ہیں لہذا دوبارہ آئین توڑنے کی کوشش بھی نہ کریں۔اسپیکر کی کرسی غیر جانبدار ہوتی ہے اور اس کرسی پر بیٹھنے والے پر آئین کا دفاع اور اسکی حفاظت لازم ہے
٭

اپنا تبصرہ بھیجیں