بین الاقوامی

پاکستان آئندہ 12 ماہ مسلسل بین الاقوامی کرکٹ میں مصروف رہے گا

لاہور(گلف آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیشنل مینز اور ویمنز کرکٹ ٹیموں کی آئندہ 12 ماہ کی مصروفیات پر مشتمل مکمل بین الاقوامی کرکٹ سیزن کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مئی 2022 سے مئی 2023 تک پانچ مینز اور پانچ ویمنز غیرملکی کرکٹ ٹیمیں پاکستان کا دور ہ کریں گی۔اس دوران قومی مینز کرکٹ ٹیم 7 ٹیسٹ، 17 ون ڈے اور 25 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ میں شامل یہ 7 ٹیسٹ میچز میں سے 2 سری لنکا، 3 انگلینڈ اور 2 نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے جائیں گے۔آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ میں شامل 12 ون ڈے انٹرنیشنل میچز ویسٹ انڈیز، سری لنکا، نیوزی لینڈ اور نیدرلینڈزکے خلاف کھیلے جائیں گے۔اس عرصہ کے دوران قومی کرکٹ ٹیم اے سی سی ٹی ٹونٹی ایشیا کپ اور آئی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں بھی شرکت کرے گی۔

ٹی ٹونٹی طرز کی کرکٹ میں ان دو ایونٹس کے علاوہ پاکستان کرکٹ ٹیم آئندہ 12 ماہ میں انگلینڈ کے خلاف 7 ، ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 اور نیوزی لینڈ کے خلاف 5 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز بھی کھیلے گی۔ نیوزی لینڈکی ٹیم اپریل 2023 میں دورہ پاکستان میں پانچ ون ڈیانٹرنیشنل سمیت پانچ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز بھی کھیلے گی۔ دوسری جانب، قومی خواتین کرکٹ ٹیم کو بھی آئندہ 12 ماہ میں چیلجنگ کرکٹ کھیلنے کو ملے گی، جہاں انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین موقع ملے گا۔اس دوران قومی خواتین کرکٹ ٹیم بسمہ معروف کی قیادت میں 8 انٹرنیشنل سیریزکھیلے گی۔ان انٹرنیشنل سیریز میں آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ، آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، کامن ویلتھ گیمز، ایشین گیمزاور اے سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ایشیا کپ بھی شامل ہیں۔

سری لنکا کی خواتین کرکٹ ٹیم تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلنے مئی میں پاکستان آئے گی۔ یہ پہلا موقع ہوگا کہ جب پاکستان آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کے کسی میچ کی میزبانی کرے گا۔مہمان ٹیم کے اس دورہ میں تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز بھی شامل ہیں۔قومی خواتین کرکٹ ٹیم ستمبر میں چین روانہ ہوگی، جہاں وہ ایشین گیمز میں شرکت کرے گی۔ پھر اکتوبر نومبر میں آئرلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔ اس دوران مہمان ٹیم تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔اْدھر پاکستان شاہینز کی بھی 19ویں ایشین گیمز میں شرکت یقینی ہے، تاہم پی سی بی پاکستان شاہینز کے لیے مزید کرکٹ سیریز کے انعقاد کے لیے کوشاں ہے۔پاکستان کی انٹرنیشنل سیریز (مئی 2022تا اپریل 2023، مقررہ تاریخوں/مقامات کا اعلان بعد میں کیا جائیگا)24 مئی تا 5 جون کو سری لنکا ویمنز کرکٹ ٹیم کا دورہ کراچی (3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹونٹی) ،5 تا 12 جون کو ویسٹ انڈیزمینز کرکٹ ٹیم کا دورہ راولپنڈی (3 ون ڈیانٹرنیشنل میچز)،

جولائی تا اگست کو پاکستان مینز ٹیم کا دورہ سری لنکا (2 ٹیسٹ اور 3 ون ڈیانٹرنیشنل میچز)،12 تا 24 جولائی کو قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی بیلفاسٹ میں سہ فریقی ٹی ٹونٹی سیریز میں شرکت (4 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز)،25 جولائی تا 8 اگست کو قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی برمنگھم کامن ویلتھ گیمز میں شرکت (7 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز)،اگست میں پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کا دورہ نیدرلینڈز (تین ون ڈیانٹرنیشنل میچز)،یکم تا 17 ستمبر کو اے سی سی مینز ٹی ٹونٹی کپ کے لیے قومی مینز کرکٹ ٹیم کی سری لنکا روانگی (5 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز)،10 تا 25 ستمبر کو پاکستان ویمنز اور پاکستان شاہینز کا 19ویں ایشین گیمز میں شرکت کے لیے چین کے شہر گانگزو کا دورہ،ستمبر تا اکتوبرکو انگلینڈ مینز ٹیم کا دورہ پاکستان (7 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز)،15 اکتوبر تا 15 نومبر کو آسٹریلیا میں آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ،30 اکتوبر تا 19 نومبر کو آئرلینڈ ویمنز کا دورہ لاہور/کراچی (3 ون ڈے انٹرنیشنل اور 3 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز)،

نومبرتا دسمبر کو انگلینڈ مینز ٹیم کا دورہ پاکستان (3 ٹیسٹ میچز)،نومبرتادسمبر کواے سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ایشیا کپ ( 8 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز)،دسمبرتاجنوری کونیوزی لینڈ مینز ٹیم کا دورہ پاکستان (2 ٹیسٹ اور 3 ون ڈیانٹرنیشنل میچز)،4 جنوری تا یکم فروری کو پاکستان ویمنز ٹیم کا دورہ آسٹریلیا (3 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل اور 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز)،جنوری میں ویسٹ انڈیز مینز ٹیم کا دورہ پاکستان (3 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز)،جنوری تا فروری کو آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، جنوبی افریقہ،2 تا 26 فروری کوآئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، جنوبی افریقہ،اپریل تا مئی کونیوزی لینڈ مینز ٹیم کا دورہ پاکستان ( 5 ون ڈے انٹرنیشنل اور 5 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز) کھیلے جائینگے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں