سردار ایاز صادق

ڈپٹی اسپیکر نے استعفیٰ دیا اب ووٹنگ کی ضرورت نہیں، سردار ایاز صادق

اسلام آباد (گلف آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر کے استعفے کے بعد اب ووٹنگ کی ضرورت نہیں۔ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کے استعفے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سر دار ایاز صادق نے کہا کہ پی ٹی آئی کے استعفوں پر نئے اسپیکر پراسیس شروع کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ استعفے نہیں ، استعفیٰ اپنی ہینڈ رائٹنگ میں ہونا چاہیے۔سر دارایاز صادق نے کہا کہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کی رولنگ کے مطابق استعفیٰ دینے کا طریقہ کار واضح ہے، استعفیٰ گواہوں کی موجودگی میں اسپیکر کو پیش کیا جانا چاہیے۔واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔ذرائع نے بتایا کہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کا استعفیٰ سیکرٹری قومی اسمبلی کے دفتر کو موصول ہو گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں