شبیر جان

سب کچھ حکومت ، اداروں کے کندھوں پر ڈالنے کی بجائے بطور شہری اپنا کردار بھی ادا کرنا چاہیے ‘ شبیر جان

لاہور(گلف آن لائن )سینئر اداکار شبیر جان نے کہا کہ ہمیں سب کچھ حکومت او ر اداروں کے کندھوں پر ڈالنے کی بجائے بطور شہری اپنا کردار بھی ادا کرنا چاہیے ،ہم اپنے گھر کی طرح گلی محلے اور شاہراہوں کو صاف رکھتے تو کراچی کبھی بھی کچرے کے حوالے سے مشہور نہ ہوتا ۔ ایک انٹر ویو میں گفتگو ہوئے شبیر جان نے کہا کہ ہمیں مہذب قوم کے طور پر اپنے گھر کی طرح گلی محلے اور شاہراہوں کو صاف کرنے کی مہم شروع کرنی چاہیے ،

اگر ہم اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کریں گے تو کراچی سے کچرے کا ڈھیر خود بخود ختم ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ اب تو ہم سمندر کو بھی آلودہ کر رہے ہیں جس کے آنے والے سالوں انتہائی منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں