وزیر اعظم

پاکستان کے عوام اور دنیا بھر کے مسلمان سویڈن اورہالینڈ میں اسلامو فوبیا کے حالیہ واقعات پر سخت رنجیدہ ہیں، وزیر اعظم

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام اور دنیا بھر کے مسلمان سویڈن اورہالینڈ میں اسلامو فوبیا کے حالیہ واقعات پر سخت رنجیدہ ہیں۔

اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم شہبازشریف نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ ان واقعات کی مذمت کرے اور اس طرح کے گھنائونے رویوں کی روک تھام کیلئے اقدامات کرے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں اسلامو فوبیا کے خلاف متحد ہونا ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں