مذاکرات

چین اور امریکہ کو مذاکرات کے ذریعےموجودہ تعطل ختم کرنا چاہیے، چینی سفیر

واشنگٹن (نمائندہ خصوصی)امریکہ میں تعینات چینی سفیر چھن گانگ نے 25 ویں ہارورڈ کالج چائنا فورم کی افتتاحی تقریب سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین اور امریکہ کو بات چیت کے ذریعے موجودہ تعطل کو ختم کرنا چاہیے۔منگل کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق ہارورڈ یونیورسٹی میں ایک ہزار سے زائد چینی طالب علم زیر تعلیم ہیں جو چین اور امریکہ کے درمیان افرادی و ثقافتی تبادلے کا مظہر ہیں ۔تاہم چین -امریکہ تعلقات کو مشکل صورتحال کا سامنا ہے،فریقین کو کھلے دل کے ساتھ زیادہ واضح،جامع اورتفصیلی بات چیت کرنی چاہیے۔

ہاورڈ یونیورسٹی کے دانشوروں ، طلبہ، امریکہ میں زیرتعلیم چینی طلبہ نیز چین اور امریکہ کے کاروباری شخصیات سمیت چھ سو افراد نے اس فورم میں شرکت کی۔

ہاورڈ کالج چائنا فورم 1997 میں قائم ہوا تھا۔ یہ شمالی امریکہ میں چین- امریکہ تعلقات پر طالب علم کے زیر اہتمام منعقد کیا جانے والا سب سے بڑا اور پرانا سمپوزیم ہے جس کا ہر سال اپریل میں انعقادکیا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں