بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے یومیہ نیوز بریفنگ میں بو آؤ ا ایشیائی فورم کے سالانہ اجلاس میں چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے پیش کردہ گلوبل سیکورٹی انیشیٹو کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ چین کی جانب سے پیش کردہ ایک اور پبلک پروڈکٹ ہے۔
گلوبل سیکورٹی انیشیٹو نے بنی نوع انسان کی غیر منقسم سکیورٹی یکجہتی پر زور دیا ہے۔ چین نہ صرف اس اہم انیشیٹو کا حامی ہے بلکہ اس اقدام کو عملی جامہ پہنانے کے لیے سرگرم عمل ہے ۔
ہم اقوام متحدہ اور دیگر مختلف چینلز کے ذریعے تمام فریقوں کے ساتھ گہرائی سے تبادلے، باہمی استفادے، عالمی ہم آہنگی کو یکجا کرنے، انیشیٹو کے نفاذ کو فروغ دینے، مختلف عالمی اور علاقائی مسائل کے سیاسی حل اور عالمی امن و امان کے تحفظ کے لیے اپنی دانش اور کردار ادا کرنے کے خواہاں ہیں