ہمایوں اختر خان

فوری انتخابات کا مطالبہ کرنیوالے عمران خان کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے اپنے مطالبے سے راہ فرار اختیار کر رہے ہیں’ ہمایوں اختر خان

لاہور(گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکز ی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ اقتدار کی پرواہ کئے بغیر ملک و قوم کی خود داری کی انتہائی مشکل جدوجہد کا آغاز کرنے کی وجہ سے عمران خان کی مقبولیت میں ہر گزرتے دن اضافہ ہو رہاہے ،جو 13جماعتیں پہلے فوری نئے انتخابات کا مطالبہ کر رہی تھیں تحریک انصاف کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے وہی آج اپنے مطالبے سے راہ فرار اختیار کر رہی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کے رہنما چوہدری شاہد عمران کی رہائشگاہ پر افطار پارٹی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر شیخ امتیاز ، زبیر نیازی، اویس یونس سمیت کارکنان اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ عمران خان کا ملک و قوم کی خود مختاری کا بیانیہ 22کروڑ عوام کے دل کی آواز ہے اور جتنی تیزی سے یہ بیانیہ گھر گھر پہنچا ہے ماضی میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی ۔ اس کی اصل وجہ بیانیے کی بنیاد اور وہ نڈر اور جراتمند لیڈر ہے جو اسے لے کر آگے بڑھ رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جوسیاسی جماعتیںیہ سمجھ رہی تھیںکہ ایوانوں کی سازش کے ذریعے اقتدار سے الگ کئے جانے کے بعد عمران خان کی سیاست ختم ہو جائے گی وہ عمران خان کی بڑھتی مقبولیت دیکھ کر ”سکتے ” میں ہیں اور یہی وجہ ہے کہ فوری انتخابات کرانے کے اپنے ہی مطالبے سے راہ فرار اختیار کئے ہوئے ہیں۔ چیلنج ہے جلد انتخابات کرائیں دیکھیں تحریک انصاف دوبارہ پہلے سے زیادہ اکثریت سے حکومت میں واپس آئے گی اور ان شا اللہ یہ وقت اب زیادہ دور نہیں ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں