شیری رحمن

عمران خان معیشت بہت خراب حالت میں چھوڑ کرگئے ہیں، شیری رحمن

اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی وزیربرائے ماحولیات شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان معیشت بہت خراب حالت میں چھوڑ کرگئے ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں شیری رحمان نے کہا کہ عمران خان اپنے حامیوں کو اکسا رہے ہیں تاہم پاکستان کواس وقت استحکام کی ضرورت ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ الیکشن کیلئے تیار ہیں تاہم اس سے پہلے انتخابی اصلاحات اور سابقہ حکومت کی غلطیاں درست کرنا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو کم وقت میں بہت سے چیلنجز سے نمٹنا ہے، سابق حکومت نے پاکستان کو آئی ایم ایف کی بہت سخت شرائط میں پھنسا دیا ہے۔
٭

اپنا تبصرہ بھیجیں