ثنا

فلم انڈسٹری کو صنعت کا درجہ دیئے جانے کے اعلانات پر عملدرآمد بھی ہونا چاہیے ‘ ثنا

لاہور (گلف آن لائن) اداکارہ ثناء نے کہا ہے کہ اچھے ڈائریکٹروں اور رائٹروں کے گھر بیٹھنے سے بھی فلم انڈسٹری کو نقصان ہوا مگر اب فلم انڈسٹری کی بحالی کا نیا دور شروع ہوا ہے اور امید ہے کہ آئندہ چند سالوں میں فلم انڈسٹری کا بحران ختم ہو جائے گا ،فلم انڈسٹری کو صنعت کا درجہ دیئے جانے کے اعلانات پر عملدرآمد بھی ہونا چاہیے ۔ایک انٹر ویو میں ثناء نے کہا کہ آج فلموں کا بڑا مرکز کراچی بن چکا ہے اور لاہور کے سٹوڈیوز کی ویرانی دیکھ کر دلی دکھ ہوتا ہے ۔

انہو ںنے کہا کہ اب صرف عید کے تہواروں پر زیادہ تعداد میں فلمیں لگتی ہیں لیکن میرے خیال میں اس سے فلم انڈسٹری اپنے پائوں پر کھڑی نہیں ہو سکتی بلکہ پورا سال بغیر تعطل فلمیں ریلیز ہونی چاہئیں۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے مجھ سے جو بھی خدمات مانگی جائیں گی میں اس کے لئے ہر وقت حاضر ہوں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں