عابد شیر علی

الیکشن کمیشن نے عمران نیازی سے باہر سے آنے والے ڈالروں کا سوال کیا پوچھ لیا ہے وہ غنڈے لے کر پہنچ گیا ‘عابد شیر علی

لاہور(گلف آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما و سابق وفاقی وزیر عابد شیر علی نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن نے عمران نیازی سے امریکہ، یورپ سے آنے والے ڈالروں کا سوال کیا پوچھ لیا ہے وہ غنڈے لے کر پہنچ گیا ہے ۔اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کا قصور یہ ہے کہ اس نے ریاست مدینہ کے اصول پر چلتے ہوئے طاقتور لاڈلے سے پیسوں کا جو پوچھ لیا ہے ۔

8 سال سے مفرور نیازی کو الیکشن کمشن 70 لاکھ ڈالر کا پوچھے گا؟ اس کی یہ جرات؟ اس کی یہ مجال؟ ۔ چور نیازی چوری بچانے کے لئے جتھے لے کر الیکشن کمشن پر حملہ اور ہوگیا ہے یوتھیے اپنے چور لیڈر کے لئے “این آر او” کی درخواست لے کر الیکشن کمشنر کے باہر جمع ہوئے ہیں ،کیا انصاف ہے، 8 سال سے مفرور چور کے حقوق ہیں لیکن انصاف کے لئے دربدر سوالی کی جھولی خالی ہے ؟ ،عمران خان تحریک انصاف کا نام “تحریک بدمعاشی”، “تحریک غنڈہ گردی” رکھ لے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں