شیخ رشید

اگلا مہینہ ہنگامہ خیز ہوگا ،استعفے لئے اور دئیے بھی جا سکتے ہیں ‘ شیخ رشید

لاہور( گلف آن لائن) سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان میں اگلا مہینہ عید کے بعد ہنگامہ خیز ہوگا ۔ پٹرول اور بجلی پر آئی ایم ایف کے دبائو پر سبسڈی ختم کرنے سے حکومت اپنی سیاسی قبر کھودے گی ۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان روس سے تیس فیصد سستی گیس ، پٹرول اورگندم لینے جارہا تھا،اس اقدام سے ملک میں عوام کو بڑا ریلیف ملتا اورمہنگائی میں کمی آتی ۔ انہوں نے کہاکہ سامراجی سازش کے تحت عوام کو سستی گیس،پٹرول اورگندم سے محروم کر دیا گیا ۔

پٹرول پر سبسڈی ختم کرنے سے حکومت مخالف تحریک کو زبردست ایندھن فراہم ہوگا جو حکومت کو جلد ختم کر دے گی ۔ انہوں نے کہاکہ مئی کا مہینہ سیاست میں ہنگامہ خیز ہوگا ، استعفے لیے بھی جا سکتے ہیں اور دئیے بھی جا سکتے ہیں ۔ملک کے مسائل کا واحد حل صرف انتخابا ت رہ گیا ہے جسے جتنی جلدی مکمل کر لیا جائے اتنا ہی ملک کے لئے بہتر ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں