حافظ حمد اللہ

عمران نیازی نے چیف کمشنر الیکشن کمیشن کیخلاف منظم مہم شروع کردی ہے ، حافظ حمد اللہ

اسلام آباد (گلف آن لائن) پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے چیف کمشنرالیکشن کمیشن کیخلاف عمران خان کیاحتجاج کے اعلان پر کہاہے کہ عمران نیازی نے چیف کمشنر الیکشن کمیشن کیخلاف منظم مہم شروع کردی ہے ،انشاء اللہ یہ مہم بیسودثابت ہوگی اورعمران اینڈکمپنی کیلئے مزید مشکلات کاباعث بنے گی ۔

اپنے بیان میں حافظ حمد اللہ نے کہاکہ عمران نیازی نے چیف کمشنر الیکشن کمیشن کیخلاف منظم مہم شروع کردی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ یہ مہم بیسودثابت ہوگی اورعمران اینڈکمپنی کیلئے مزید مشکلات کاباعث بنے گی ۔ انہوںنے کہاکہ چیف کمشنرالیکشن کمیشن انکی دھونس دھمکیوں سیمرعوب نہیں ہونگی ۔

انہوںنے کہاکہ وہ واضح کرچکے ہیں کہ آئین وقانون کی بالادستی اورعملداری کو مقدم رکھیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ وقت آچکا ہے کہ الیکشن کمیشن ثابت کریں کہ وہ ایک آزاد اور خودمختار ادارہ ہے ۔ انہوںنے کہاکہ وہ مستعفی ہونگے نہ عمران نیازی کی سیاسی بدمعاشی کوفیصلوں پر اثرانداز ہونے دینگے ۔ انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم اور پوری قوم آئین وقانون کی بالادستی کی جنگ میں چیف الیکشن کمشنر کے ساتھ کھڑی ہے اور کھڑی رہیگی ۔

حافظ حمد اللہ نے کہاکہ ہرشخص عارف علوی،، سابق ڈپٹی اسپیکر اور اسدقیصر کیطرح بنی گالہ کا،، ٹائیگر،،نہیں ہے ،امید ہے کہ کمشنر الیکشن کمیشن ثابت کرینگے کہ وہ عمران نیازی کانہیں ریاست پاکستان کاملازم ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں