بابر اعظم

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی بچن کی تصویر وائرل ہوگئی

اسلام آباد (گلف آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی بچن کی تصویر وائرل ہوگئی ۔تصویر بابر اعظم کے والد نے شیئر کی ہے جس میں نمبر ون کرکٹر کو معصومیت بھرے انداز میں کرکٹ کِٹ زیب تن کیے بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔بابر اعظم کے والد نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہر ماں باپ کا بچہ اْن کی نظر میں بس اتنا ہی بڑا ہوتا ہے، بے شک وہ 50 سال کا ہی کیوں نہ ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں