مسجد اقصی

مسجد اقصی سرخ لکیر ہے،اسلامی تعاون تنظیم

ریاض(گلف آن لائن)اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی نے کہا ہے کہ مسجد اقصی کو نقصان پہنچا تو اس کا ذمہ دار اسرائیل ہوگا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق جدہ میں او آئی سی کے صدر دفتر کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد اقصی سرک لکیر ہے۔اسلامی تعاون تنظیم کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مسجد اقصی سرخ لکیر ہے اور ہم مقبوضہ بیت المقدس میں کوئی غیرقانونی اسرائیلی سرگرمی کو قبول نہیں کریں گے۔

انڈونیشیا کی درخواست پرسعودی عرب میں او آئی سی کے 57 رکن ممالک کے مندوبین کے اجلاس میں کہا گیا ہے کہ مسجد اقصی کو نقصان پہنچنا خطرناک ہوسکتا ہے۔گذشتہ جمعہ کو بیت المقدس اسرائیلی فوج کی غنڈہ گردی کے نتیجے میں مسجد اقصی میں درجنوں فلسطینی زخمی ہوگئے تھے۔ ان میں کئی فلسطینی زخمی ہوگئے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد اقصی القدس شریف مسلمانوں کا پہلا قبلہ اور تیسرا حرم اور مسلم امہ کے لیے سرخ لکیر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں