بجلی

آل پاکستان انجمن تاجران کا بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر شدید تشویش کا اظہار

لاہور(گلف آن لائن )آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر شدید تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ آخری عشرے میں بد ترین لوڈ شیڈنگ سے کاروباری سر گرمیاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں ، غیر اعلانیہ لو ڈشیڈنگ کی وجہ سے گھریلو سطح پر قائم چھوٹی انڈسٹری بھی بری طرح متاثر ہو رہی ہے جودکانداروںکووعدے کے مطابق آرڈر تیار کر کے نہیں دے پارہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنے دفتر میں ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر سیکرٹری جنرل محبوب سرکی ،لاہور کے صدر میاں طارق فیروز، سینئر نائب صدر میاں سلیم ،جنرل سیکرٹری نعیم بادشاہ،چیئرمین انجمن تاجران لاہور حافظ عطااللہ اوروائس چیئرمین ملک ناظم بھی موجود تھے۔

اشرف بھٹی نے کہا کہ بجلی کی بد ترین لوڈ شیڈنگ سے تاجروں کا کاروبار بری طرح متاثر ہو رہا ہے ۔ حکومت سے مطالبہ ہے کہ بند پاور پلانٹس چلانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں کیونکہ غیر اعلانیہ لو ڈشیڈنگ کے معیشت پر منفی اثرا ت مرتب ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سے مطالبہ ہے کہ آخری عشرے میں لوڈ شیڈنگ صفر کی جائے تاکہ کاروباری سرگرمیاں جاری رہ سکیں جس سے معیشت کو تقویت ملے گی اور خاص طو رپر چھوٹی گھریلو انڈسٹری سے وابستہ خاندان اپنی روزی کمانے کا بندوبست کر سکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں