ایمر جنسی یونٹس

تمام سرکاری ہسپتالوں میں عید الفطر کی تعطیلات کے دوران ایمر جنسی یونٹس کھلے رہیں گے،

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی )وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں محکمہ صحت پنجاب نے عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران صوبہ بھر کے تمام ڈویژنل، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر، تحصیل ہیڈ کوارٹر و دیگر ہسپتالوں اور رُورل ہیلتھ سنٹرز میں ایمر جنسی سٹاف موجود رکھنے کی ہدایت کی ہے جبکہ سرجنز، فزیشنز، سپیشلسٹس، ٹیکنیشنز، نرسنگ سٹاف، دیگر ہیلتھ اہلکار بھی آن کال رہیں گے اور انہیں بغیر اجازت سٹیشن چھوڑنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

محکمہ صحت فیصل آباد ڈویژن کے ترجمان نے بتا یا کہ عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے فوری نمٹنے اور بر وقت طبی امداد کی فراہمی کیلئے مذکورہ احکامات جاری کئے گئے۔انہوں نے بتایاکہ عید الفطر کی تعطیلات کے دوران تمام سرکاری ہسپتالوں کے ایمر جنسی یونٹس میں ضروری ادویات بھی ذخیرہ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں