وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق

دوسروں کو چوہے کہنے والوں کے خود چوہے بننے کا وقت ہوا چاہتا ہے، خواجہ سعد رفیق

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے پی ٹی آئی قیادت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ دوسروں کو چوہے کہنے والوں کے خود چوہے بننے کا وقت ہوا چاہتا ہے۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ مخالفین سے جیلیں بھرنے والا شہزاد اکبر بھاگ گیا۔

انہوں نے لکھا کہ پنجاب کی ڈی فیکٹو حکمران سابقہ خاتون اول کی لیڈی فرنٹ ویمن بھاگ گئی۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نیب کو روڈ رولر کی طرح استعمال کرنے والے ڈر کیوں رہے ہیں؟ بقول پی ٹی آئی گینگ، کچھ کیا نہیں تو ڈر کیسا؟وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ دوسروں کو چوہے کہنے والوں کے خود چوہے بننے کا وقت ہوا چاہتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں