رئیل میڈرڈ

رئیل میڈرڈ 35 ویں مرتبہ اسپینش لالیگا چمپئن بن گیا

لندن (سپورٹس ڈیسک)دنیائے فٹ بال کے مشہور کلب رئیل میڈرڈ نے روڈریگو کے 2 گول کی بدولت اسپینائیول کو 0ـ4 سے شکست دے کر مطلوبہ پوائنٹس حاصل کرکے 4 میچ قبل ہی لالیگا ٹائٹل 35 ویں مرتبہ اپنے نام کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق رئیل میڈرڈ کو ٹائٹل کے حصول کے لیے صرف ایک پوائنٹ درکار تھا اور اسپینائیول کے خلاف برازیلین اسٹار روڈریگو کے پہلے ہاف میں دو گول اور دوسرے ہاف میں مارکو ایسنسیو اور کریم بینزیما کے گول کی مدد سے ہدف حاصل کرلیا۔

رئیل میڈرڈ نے واضح برتری کے ساتھ 17 پوائنٹس حاصل کرلیے، دوسرے نمبر پر موجود سویلا سے بہت آگے ہے اور ابھی 4 میچ کھیلنے ہیں، بارسلونا کے ایک میچ باقی ہے لیکن وہ 18 پوائنٹس کی دوری پر ہے۔چمپئن کلب گزشتہ برس نومبر سے ہی پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست تھا اور یہ اعزاز ان کیلئے اچانک حاصل نہیں ہوا بلکہ پہلے سے واضح نظر آرہا تھا کیونکہ وہ کئی ماہ سے لیگ میں اپنی برتری ثابت کر رہے تھے۔دوسری جانب سے بارسلونا اور سویلا کی کارکردگی میں تنزلی ہوئی جس کے نتیجے میں رئیل میڈرڈ کے کامیابی کے مواقع مزید روشن ہوگئے۔رئیل میڈرڈ لالیگا میں کامیابی کے بعد چمپیئنز لیگ کے سیمی فائنل کے دوسرے مرحلے پر توجہ دے گی جو بدھ 4 مئی کو مانچسٹر سٹی کے ہوم گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

قبل ازیں گزشتہ ہفتے رئیل میڈرڈ کو 3ـ4 سے شکست ہوئی تھی تاہم اب انہیں یورپین لیگ کے ایک اور فائنل تک رسائی کے لیے مزید محنت درکار ہوگی۔رئیل میڈرڈ کے کوچ کارلو اینسیلوٹی نے ایسپانوئیل کے خلاف میچ کے پہلے ہاف کیلئے کریم بینزیمااور وینشیوس جونیئر کو آرام کا موقع دیا تھا اور اس موقع کو روڈریگو نے قیمتی بناتیہوئے آخری لمحات میں دو گول کردیا۔روڈریگو نے میچ کے 33 ویں منٹ میں میڈرڈ کو برتری دلایا اور اس مرحلے میں اپنا صرف دوسرا گول کرتے ہوئے اپنے ہم وطن مارسیلو کے ساتھ جگہ بنائی۔

انہوں نے پہلا گول ماریانو ڈیاز کی مدد سے کیا جنہوں نے غیرمعمولی کارکردگی دکھاتے ہوئے گیند ان تک پہنچائی اور انہوں نے گول کیپر ڈیاگو لوپیز کو ناکام بنادیا۔دوسرے ہاف میں کریم بینزیما بھی میدان میں آئے تو 55 ویں منٹ میں ایسنسیو نے گول کیا جس کے بعد بینزیما نے اپنے تجربے کا فائدہ اٹھایا۔کریم بینزیما نے اس کے ساتھ رواں سیزن میں اپنے 42 گول مکمل کیے اور میڈرڈ کو ٹائٹل اپنے نام کرنے کیلئے بنیادی کردار ادا کیا اور اس کے ساتھ اینسیلوٹی یورپین لیگ کے تمام مرکزی 5 ٹائٹلز جیتنے والا پہلے کوچ بن گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں