متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات اور پاکستان کا ر اقوام متحدہ، او آئی سی سمیت کثیرالقومی فورمز پر اشتراک عمل سے مؤقف اختیار کرنے کیلئے مستقل رابطہ برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد (گلف آن لائن) متحدہ عرب امارات اور پاکستان نے باہمی مفاد کے تمام امور اور اقوام متحدہ، او آئی سی سمیت کثیرالقومی فورمز پر اشتراک عمل سے مؤقف اختیار کرنے کیلئے مستقل رابطہ برقرار رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان اور یو اے ای ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں اور مستقبل میں بھی ایک دوسرے کی مدد جاری رکھیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف اور ابو ظبی کے ولی عہد کی ملاقات کے جاری اعلامیہ میں کہاگیاکہ وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں ولی عہد نے انہیں منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور ان ذمہ داریوں میں عظیم کامیابی کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا جب کہ انہوں نے پاکستان کے عوام کی ترقی اور خوش حالی کیلئے خیرسگالی اور نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا، اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی مشاورت کی۔وزیراعظم شہباز شریف نے یو اے ای کے بانی مرحوم شیخ زاید بن سلطان آل نہیان کی بصیرت افروز قیادت اور پاکستان اور یو اے ای کی دوستی کی مضبوط بنیاد قائم کرنے کی کاوشوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے یو اے ای کی تاریخ ساز ترقی پر عوام کو مبارک پیش کی اور آنے والی دہائیوں میں مزید کامیابیوں اور کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

وزیراعظم دوطرفہ سطح اور عالمی فورمز پر پاکستان کی دیرینہ اور بھرپور حمایت پر یو اے ای کو خراج تحسین پیش کیا اور انہوں نے 1.7 ملین پاکستانیوں کی عزت و وقار کے ساتھ میزبانی کرنے پر بھی امارات کا شکریہ ادا کیا۔مشترکہ اعلامیے کے مطابق ملاقات میں مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کا جائزہ لیتے ہوئے دونوں رہنماؤں نے سرمایہ کاری، معاشی ترقی، توانائی، ڈھانچے اور زراعت کے شعبوں میں شراکت داریاں تشکیل دینے اور تعاون تیز کرنے پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے تجارت اور معاشی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا عزم ظاہر کیا۔ابو ظبی کے ولی عہد نے دنوں ممالک کی آنے والی نسلوں کے مفاد میں قریبی دوطرفہ برادرانہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے موثر کاوشیں کرنے سے متعلق وزیراعظم کو یقین دلایا۔

انہوں نے امارات میں رہائش پزیر پاکستانیوں کی جانب سے ملک کی تعمیر وترقی میں تعمیری کردار کا اعتراف کرتے ہوئے اس کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستانی اس وقت یہاں تھے جب دوسرے باشندوں کی یہاں محدود موجودگی اور کاوشیں تھیں، پاکستان اور یو اے ای ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں اور مستقبل میں بھی ایک دوسرے کی مدد جاری رکھیں گے۔اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا جب کہ باہمی مفاد کے تمام امور اور اقوام متحدہ، او ا?ئی سی سمیت کثیرالقومی فورمز پر اشتراک عمل سے مؤقف اختیار کرنے کے لیے مستقل رابطہ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیاگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں